12 جنوری 2012 - 20:30

بحرینی عوام نے منگل کے روز اس ملک میں انسانی آزادیوں کی پامالی پر دارالحکومت منامہ میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں بحرینی عوام نے سیاسی اور سماجی تنظیموں اور جماعتوں کی دعوت پر اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ یہ دھرنا 7 جنوری کو خلیج توبلی میں عوامی مظاہرے پر خلیفی جلادوں کے تشدد کے نتیجے میں منعقد ہوا۔
دھرنا دینے والوں نے اقوام متحدہ کو یادداشت بھی پیش کی جس میں انھوں نے آل خلیفہ خاندان کی طرف سے مخالفین کو جبر و تشدد بنائے جانے، پرامن سرگرمیوں پر خلیفیوں کی پابندی اور آزادی کی پامالی کی وجہ سے وجود میں آنے والے گھٹن کی شکایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے خلاف باضابطہ قانونی کاروائی کرتے ہوئے عوام کو ان کے جائز حقوق دلوا دے۔
حالیہ ہفتے کے دوران 14 فروری انقلابی اتحاد کی اپیل پر ملک بھر میں راتوں کو ریلیاں نکالی جاتی رہیں۔
اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ حکومت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کے لئے زہریلی گیسیں استعمال کرتی ہے اور ان کے گھروں میں گیس شیلز پھینکتی ہے۔

.....

/169

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 334واں دن/ پابندسلاسل قائدین کی حمایت میں مظاہرے